یونان سے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے بارہ پاکستانیوں کے مقدمے کی سماعت

تمام بے دخل پاکستانیوں کو بیس ،بیس ہزار روپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت سز ا کا حکم

جمعرات مئی 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) سینٹرل جج کی عدالت نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے بارہ پاکستانیوں کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے تمام بے دخل پاکستانیوں کو بیس ،بیس ہزار روپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت سز ا کا حکم سنایا ہے ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ان پاکستانی مسافروں کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا اتھا جبکہ مذکوہ مسافر یونان سے ڈیپورٹ ہو کر مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ایف آئی اے نے ان مسافروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا تھا۔