لیسکو کی چار رکنی اعلیٰ سطحی ٹیم نے لیسکو سپرنٹنڈنٹ انجینئر اور لیسکو انجینئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رمضان بٹ کیخلاف تحقیقات شروع کر دی

جمعرات مئی 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) لیسکو کی چار رکنی اعلیٰ سطحی ٹیم نے لیسکو سپرنٹنڈنٹ انجینئر اور لیسکو انجینئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رمضان بٹ کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں رمضان بٹ پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے اپنے سروس ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے ذریعے اپنی تاریخ پیدائش کو تبدیل کیا تھا رمضان بٹ کی بھرتی کے وقت واپڈا میں پیش کی جانے والی دستاویزات میں ان کی تاریخ پیدائش اپریل 1964ء تھی جبکہ لیسکو کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کر کے انہوں نے اپنی تاریخ پیدائش میں دو سال کی توسیع کرتے ہوئے اپریل 1966ء لکھ دی ۔

متعلقہ عنوان :