سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش کے احکامات ماننے سے انکار

سیکرٹری سکولز نے سٹی سکول راوی کیمپس سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا

جمعرات 10 مئی 2018 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش کے احکامات ماننے سے انکار کرنے پر سیکرٹری سکولز نے سٹی سکول راوی کیمپس سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں کسی بھی وقت جا کر سربمہر کر دیں سکول کو سیل کرنے کی وجہ سیکرٹری سکولز کے وہ احکامات ہیں جس میں سیکرٹری سکولز نے سٹی سکول راوی کیمپس کی انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ طلباء وطالبات سے وصول کی جانے والی اضافی فیس ان کے والدین کو واپس کریں لیکن سکول انتظامیہ نے فیس واپس کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر سیکرٹری سکول نے مذکورہ تعلیمی ادارے کو سربمہر کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :