نمائندہ اقوام متحدہ نیل بوسن کی وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت

جمعرات 10 مئی 2018 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیل بوسن نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی وزارت داخلہ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں خط میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ احسن اقبال جلد صحت یاب ہو کر اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں گے ۔