بلاول بھٹو زرداری سروسز ہسپتال لاہور پہنچ گئے ، احسن اقبال کی عیادت

جمعرات 10 مئی 2018 21:27

بلاول بھٹو زرداری سروسز ہسپتال لاہور پہنچ گئے ، احسن اقبال کی عیادت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی بلاول بھٹو زرداری عیادت کیلئے جب سروسز ہسپتال لاہور پہنچے تو اس وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے احسن اقبال کی عیادت کے دوران ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کااظہار اور صحت یابی کی دعا کی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے احسن اقبال کی عیادت کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کے صاحبزادے احمد احسن اقبال بھی موجود تھے جنہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے والد کی صحت کے بارے میں بریف کیا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ایک بڑے اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان کا شمار ملک کے بڑے سیاستدانوں میں ہوتا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔