سندھ کابینہ نے بجٹ تجاویزکی منظوری دیدی

بجٹ کاکل حجم 11کھرب 44ارب 44کروڑ8لاکھ روپے رکھاگیاہے

جمعرات 10 مئی 2018 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) سندھ کابینہ نے بجٹ تجاویزکی منظوری دیدی ہے ۔بجٹ کاکل حجم 11کھرب 44ارب 44کروڑ8لاکھ روپے رکھاگیاہے ۔جس میں سے ترقیاتی پروگرام کے لیے 282ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔تعلیم کے لیے 220ارب روپے جبکہ صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیموںکے لیے 202ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صحت کے لیے 110ارب روپے جبکہ امن وامان کے لیے 105ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ،پولیس کے لیے 90ارب اوربلدیات کے لیے 72ارب روپے رکھنے کی تجویزہے رینجرزکے لیے ساڑھے پانچ ارب اورکے فورمنصوبے کے لیے 4.2ارب مختص کرنے کی تجویزہے ،جبکہ موبائل ہیلتھ کیئر یونٹ پروجیکٹ کے لیے 1ارب 60کروڑتجویزہے ۔تنخواہوںاورپینشن میں 10فیصداضافے کی تجویزدی گئی ہے ۔#