ملک کی ترقی کیلئے انڈسٹری کی ڈویلپمنٹ بہت ضروری ہے،صوبائی وزیر صنعت و پیداوار

جمعرات مئی 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) صوبائی وزیر صنعت و پیداوار شیخ علائو الدین نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے انڈسٹری کی ڈویلپمنٹ بہت ضروری ہے حکومت انڈسٹری کی ترقی کیلئے لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے کوشاں ہے اور حکومت کی تمام تر توجہ انرجی پاور کے منصوبوں کی تنصیب پر مرکوز ہے گزشتہ روز ایکسپو سینٹر لاہو ر میں منعقدہ آئل وگیس اینڈ انرجی سے متعلق سولہویں سالانہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ نمائش میں ماہرین کی آمد خوش آئندہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ الیکشن 2018ء کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے نمائش میں دنیا کے تیس ممالک کے تین سو سٹالز لگائے گئے جن میں نمائش کے شرکاء سمیت صنعت کاروں و کاروباری لوگوں نے گہری دلچسپی کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :