سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش کرنے والا شارجہ سٹیڈیم کے ملازم کو چارج شیٹ جاری

آئی سی سی کی جانب سے حکام کی جانب سے بار بار طلب کیے جانے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے تھے

جمعرات 10 مئی 2018 21:31

سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش کرنے والا شارجہ سٹیڈیم کے ملازم کو چارج ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش کرنے والے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے سابق ملازم عرفان انصاری کو چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش کرنے والے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے سابق ملازم عرفان انصاری کو آئی سی سی نے چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کی جانب سے بار بار طلب کیے جانے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے تھے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عرفان انصاری پر تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے جس پر انہیں 14 روز میں جواب جمع کروانا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال شارجہ میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران سرفراز احمد نے بکی کی جانب سے آفر کیے جانے کے بعد فوری طور پر پی سی بی منیجمنٹ کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے معاملہ سنبھالتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا تھا۔۔