اسلام آباد ہائی کورٹ نے ترقیاتی کام تبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی بارے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا

جمعرات مئی 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے ترقیاتی کاموں، تبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کردیا ہے وفاق اور صوبوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے 11اپریل کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،جب سماعت شروع ہوئی درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ 11اپریل کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے حکومت کرنے کے دو ماہ کے اختیارات ختم کردئیے۔۔الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد اس طرز کا نوٹیفکیشن جاری کرسکتا ہے۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اس طرح کے اقدام غیر قانونی قرار دیئے جائیں۔بعد ازاں عدالت نے چاروں صوبوں کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور بعدازں فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کردیا ہے ،تاہم تفصیلی فیصلہ ابھی جاری نہیں کیا گیا ۔ ۔