مجلس عمل کی امین اور صادق قیادت ہی ملک کو عدل اورامن وخوشحالی کی منزل تک پہنچاسکتی ہے، امان اللهچٹھہ

جمعرات مئی 21:31

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل ضلع حافظ آباد کے صدر امان اللهچٹھہ نے کہا ہے کہ مجلس عمل کی امین اور صادق قیادت ہی ملک کو عدل اورامن وخوشحالی کی منزل تک پہنچاسکتی ہے۔ جبکہ ستر سال سے باریاں لینے والی سیاسی لیڈرشپ نے کرپشن دہشتگردی اور قرضوں کے بحران سے دوچار کرنے میںکوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ وہ یہاں مدرسہ اشرفیہ قرآنیہ ونیکے روڈ میںمجلس عمل کی ضلعی قیادت کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

جس سے پروفیسر محمد ایوب طاہر ، علامہ احمد سعید اعوان ، سیدفیاض حسین شیرازی ، محمد طیب بھٹی اور قاضی عنایت اللهنے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی راہنمائوں کے دامن پر پانامہ لیکس نیب مقدمات یا قرض معافی کا کوئی داغ نہیں جو ان کے شفاف کردار اور ملکی نظام کو شفاف بنانے کے جدوجہد کی صداقت کا واضح ثبوت ہے ۔اجلاس میں 13مئی کے مینار پاکستان کے جلسہ عام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ایک بڑے قافلہ کی شکل میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔