جہلم، ڈسٹرکٹ جیل میں تمام اسیران کو صحت مند طرز زندگی دینے کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آر آئی سی میجر جنرل (ر)اظہر محمود کیانی

جمعرات 10 مئی 2018 21:38

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ جیل میں تمام اسیران کو صحت مند طرز زندگی دینے کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،تاکہ یہ قیدی یہاں سے باہر جا کر معاشرے کے ایک اچھے شہری بن سکیں۔ان خیالات کااظہار ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر آر آئی سی میجر جنرل (ر)اظہر محمود کیانی اور سپرٹینڈنٹ جیل فرخ سلطان نارو نے دل کی بیماریوں کے اسباب ان سے آگاہی اور علاج کے موضوع پر جیل میں ایک خصوصی لیکچر میں کیا۔

اس موقع پر تمام قیدی موجود تھے جبکہ اس سے قبل انہیں دل کی بیماریوں سے متعلق جدید تحقیق اور اور سائنسی معلومات کے ضمن میں میڈیا پر تمام معلومات بتائی گی ۔جبکہ قیدیوں میں دل کی بیماریوں اور ان کے تدراک اور آگاہی کے حوالہ سے خصوصی لٹریچر اور ایمرجنسی کٹس بھی اسیران اور سٹاف میں تقسیم کی گی۔

(جاری ہے)

حفظان صحت اور صحت مند طرز زندگی کے حصول کے موضوعات پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں تیسرا سیمینار منعقد کیا گیا جبکہ میجر جنرل (ر)اظہر محمود کیانی نے سپرٹینڈنٹ جیل فرخ سلطان نارو کی طرف سے اسیران کی دیکھ بھال اور صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے پر ان کے انسانی ہمدردی کے جذبے کی تعریف کی جبکہ تمام اسیران نے ڈاکٹر میجر جنرل (ر)اظہر محمود کیانی سے سوالات بھی پوچھے جن کا انہوں نے تفصیلی جواب دیا۔

متعلقہ عنوان :