حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تمام انتظامی افسران کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد

جمعرات 10 مئی 2018 21:38

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تمام انتظامی افسران کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی،ذرائع کے مطابق جنرل الیکشن2018 میں انتظامی افسران کی مختلف الیکشن ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں،جس کے باعث حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں تعینات تمام انتظامی افسران کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی،بغیر بتائے چھٹیاں کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کے ان کے اضلاع میں تعینات انتظامی افسران کسی بھی قسم کی چھٹی نہ کریں ،اور اپنے فرائض سر انجام دیں،