سرگودھا،محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی موسم گرماہ کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، ذرائع

الیکشن ڈیوٹیوں کے مد نظر سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی موسم گرماہ کی چھٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

جمعرات 10 مئی 2018 21:38

ْسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی موسم گرماہ کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، ذرائع کے مطابق محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے الیکشن ڈیوٹیوں کے مد نظر سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی موسم گرماہ کی چھٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب ،میانوالی ،بھکر اور سرگودھا میں قائم سرکاری کالجز کے تمام اساتذہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہے،ضلع سرگودھا میں 39 ،ضلع خوشاب میں 14 ،ضلع میانوالی میں18 ،ضلع بھکر میں 18 بوائر اور گرلز کالجز قائم ہیں سرگودھا ڈویژن کے 89 کالجز کے اساتذہ کو اس ضمن میں ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر نصراللہ ورک نے کو مراسلہ جاری کر دیا ہے،جس میں چھٹیاں منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ ۔

(جاری ہے)

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ایکس پاکستان لیو بھی نہیں دی جائے گی۔