سرگودھا، الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دوران پریزائنڈنگ آفسران اور پولنگ سٹاف کی رہنمائی کیلئے ہینڈ بک جاری کر دی

جمعرات 10 مئی 2018 21:38

سرگودھا، الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دوران پریزائنڈنگ آفسران اور پولنگ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کے دوران پریزائنڈنگ آفسران اور پولنگ سٹاف کی رہنمائی کیلئے ہینڈ بک جاری کر دی ،تفصلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018 میں ڈیوٹیاں دینے والے تمام پولنگ سٹاف کی رہنمائی کیلئے ہینڈ بک جاری کر دی ہے جس کا مقصد پولنگ کے دوران پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ سٹاف کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

ہینڈ بک میں پولنگ سے پہلے اور بعد کے مراحل کو تصویروں اور خاکوں کی مدد سے واضح کیا گیا ہے۔ جاری کردہ کتابچے میں پولنگ عملے کو اس کے کردار اور ذمے داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ سٹاف کو کتابچے میں پولنگ سے پہلے اور پولنگ بند ہونے کے بعد کی ذمے داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ پریذائیڈنگ آفیسر پولنگ شروع ہونے سے پہلے ریٹرنگ افسر اور عملے سے خود حلف لے۔

(جاری ہے)

پولنگ سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولنگ کے دوران غیرجانبدرانہ رویہ نہ رکھیں۔ پولنگ سٹاف الیکشن سے ایک دن پہلے الیکشن میٹریل اور بیلٹ بکس ریٹرنگ افسر سے حاصل کریں۔ پریذائیڈنگ افسر انتخابی فہرستیں، سرکاری مہریں اور ضروری اشیاء تسلی سے چیک کریں۔ پولنگ سٹاف کو ووٹرز کے ساتھ احترام سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ووٹ ڈالنے سے پہلے ووٹر کا اصل شناختی کارڈ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پریذائیڈنگ افسر پولنگ کے دوران کسی مداخلت اور لڑائی جھگڑے کی صورت میں اپنے اختیارات استعمال کرسکے گا۔