عوام نواز شریف اور شہباز شریف کے کھوکھلے دعوئوں اور نعروں سے بیزار ہو چکے ہیں ،قمر زمان کائرہ

عام انتخابات میں باشعور عوام کرپٹ حکمرانوں کو عبرت ناک شکست دینگے، پیپلز پارٹی کلین سویپ کریگی ،پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر رائو ایاز الکریم سے ملاقا ت

جمعرات 10 مئی 2018 21:38

عوام نواز شریف اور شہباز شریف کے کھوکھلے دعوئوں اور نعروں سے بیزار ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک گیر کامیابی حاصل کرنیگی، حکمرانوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ شریفوں کی حکومت نے ملک اور قوم پر معاشی بدحالی لاقانونیت ، جرائم ، بے روزگاری اور بدامنی کے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر رائو ایاز الکریم سے ملاقا ت کے دوران کیا قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے گزشتہ دس سالوںمیں کرپشن کے بے مثال ریکارڈ بنائے ہیں جنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورنس کے دعوئوں کی قلعی کھول کر دکھ دی ہے۔

انہو ںنے کہا کہ حکمران خاندان اور انکے حواریوں نے ملک میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے وزیراعظم کا پانامکیس میں تحفظ کرنیوالے وزراء نے خود بھی اپنے اداروں میں لوٹ مار اور فراڑ کے ریکارڈ بنا لئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف اور شہباز شریف کے کھوکھلے دعوئوں اور نعروں سے بیزار ہو چکے ہیں آنیوالے عام انتخابات میں باشعور عوام کرپٹ حکمرانوں کو عبرت ناک شکست دینگے پیپلز پارٹی کلین سویپ کریگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے 5 سال کے دوران ملکی قرضوں کا بوجھ دگنا کردیا۔ نواز شریف نے اپنی تین بار برسراقتدار رہنے کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔