کپاس کی بہترین پیداوار بہتر ملکی معیشت کی ضامن اور کسان کی خوشحالی کی ضمانت ہے ،چوہدری شہباز اختر

جمعرات 10 مئی 2018 21:38

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر نے کہا ہے کہ کپاس کی بہترین پیداوار بہتر ملکی معیشت کی ضامن اور کسان کی خوشحالی کی ضمانت ہے کپاس کی کاشت میں اگر زمیندار جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنائیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ منافع حاصل نہ کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 36فو ر ایل میں کپاس کی کاشت ،دیکھ بھال اور برداشت کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رائو محمد ریاض انجم نے بھی کاشتکاروں کو کپاس کی کاشت کے لئے بیج کے انتخاب ،زمین کے چنائو اور اس کی تیاری ،متوازن کھادوں کے استعمال ،کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کے تدارک ،فصل کونقصان د ہ کیٹروں سے بچانے ،اور کپاس کی فصل کی چنائی سے متعلق کاشتکاروں کو بتایا بعد ازاں کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی اور راہنمائی کے لئے کاشتکاروں کو لٹریچر بھی فراہم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :