ڈی جی خان،محکمہ عشر و زکواةکے کنٹریکٹ ملازمین کا مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،شدید نعرہ بازی

جمعرات 10 مئی 2018 21:44

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) محکمہ عشر و زکواةکے کنٹریکٹ ملازمین کا مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرہ بازی کی ۔

(جاری ہے)

جب تک ہمارے تسلیم شدہ جائز مطالبات کا نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوتا اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گاتفصیلات کے مطابق ایپکامحکمہ زکواة عشر کے زیر اہتمام ضلع بھر آئے ہوئے فیلڈ کلرک ملازمین نے مظاہر ہ کیا اس موقع پرضلعی صدر محمد جمشید،نائب صدرمحمد اشرف،انفارمیشن سیکرٹری اورنگزیب،عدیل رضوان ،سینئر نائب صدرمحمد ندیم،غلام سرور،حسن عسکری ،محمد حنیف،عزیزالرحمن ،دوست محمد،خیر بخش،مظہر نوازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کئی سالوں سے کنٹریکٹ پر اپنی ڈیوٹیاں پابندی کے ساتھ کر رہے ہیں لیکن حکومت نے ہمیں کافی وقت گزرنے باوجود ہمیں نہ مستقل کیا ہے اور نہ ہماری تنخواہو میں اضافہ کیا ہے محکمہ زکواة کے ملازمین کی ریگولائزیشن کے سلسلہ میں رانا ثناء الله کی سرابراہی میں کیبنٹ کمیٹی قائم کی گئی جس میں صرف آڈٹ سٹاف 236 ملازمین کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی باقی فیلڈ کلرک کو مستقل نہ کرکے سوتیلی جیساسلوک کیا گیا جو ان کا معاشی قتل ہے ہم اس ظالمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ ہمیں اگر مستقل نہ کیا گیا تو پر اپنے مطالبات کی منظوری تک پرامن احتجاج کریں گے جب تک ہمیں مستقل نہیں کیا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :