مسلم لیگ(ن ) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

جمعرات مئی 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن ) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس کل بروز جمعہ11مئی ساڑھے گیارہ بجے اسلام آباد میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کریںگے، اس موقع پر اہم خطاب بھی کریں گے۔ اجلاس کے اختتام کے بعد میاں نواز شریف شام 6بجے ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔۔