چیئرمین نیب نے الزام لگا کر غلطی کی وہ قوم سے معافی مانگیں ، شہباز شریف

نیب کا سوالنامہ ابھی نہیں ملا ، نیب کے سامنے پیش ہوں گا نواز شریف کو جیل ہوئی تو تمام قانونی رائے اپنائیں گے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر رد عمل دیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 21:44

چیئرمین نیب نے الزام لگا کر غلطی کی وہ قوم سے معافی مانگیں ، شہباز شریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے الزام لگا کر غلطی کی وہ قوم سے معافی مانگیں ، نیب کا سوالنامہ ابھی نہیں ملا ، نیب کے سامنے پیش ہوں گا۔ نواز شریف کو جیل ہوئی تو تمام قانونی رائے اپنائیں گے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر رد عمل دیں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو اگر جیل ہوئی تو تمام قانونی راستے اپنائیں گے اور آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا رد عمل دیں گے ۔

(جاری ہے)

ہم قانونی راستوں کو اختیار کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ وزیر اعظم کیلئے جو خدا کو منطور ہوگا وہی ہوگا وہ نیب کے سامنے ضرور پیش ہونگے اور صاف پانی سکیم کے حوالے سے سب کچھ صاف صاف بتائیں گے ۔ نیب کا سوالنامہ ابھی انہیں نہیں ملا جب ملے گا تو پھر بتائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے ۔ انتخابات کے ملتوی ہونے کے امکانات نہیں ہیں یہی جمہوریت کیلئے اچھا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ انتخابات کے وقت موسمی پرندے اڑ کر ادھر ادھر چلے جاتے ہیں خواتین کیلئے ڈے کیئر سینٹر بنانے کی کوشش کی ہے۔ آئندہ باقی اداروں میں بھی اپنے منصوبے کی کوشش کریں گے۔