نصیرآباد میں سورج سوا نیزے پر آگیا، گرم لو چلنے سے روزمرہ کی زندگی مفلوج

بجلی کی ہر دو گھنٹے کے بعد دو گھنٹوں کی لوڈ شیدنگ سے عوام بلبلا اٹھے

جمعرات 10 مئی 2018 21:46

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) نصیرآباد میں سورج سوا نیزے پر آگیا گرم لو چلنے کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی مفلوج ہونے لگی بجلی کی ہر دو گھنٹے کے بعد دو گھنٹوں کی لوڈ شیدنگ سے عوام بلبلا اٹھے تعلیمی اداروں میں بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دسیتابی سے درجنوں طلباء طالبات بہوش ہونے لگے تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے نصیرآباد کے علاقے چھتر تحصیل تمبو ڈیرہ مراد جمالی سمیت دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ گرم لو چلنے کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہونے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی زندگی مفلوج ہونے لگی ہے جبکہ اس شدید گرمی میںبجلی کی ہر دو گھنٹے کے بعد دو گھنٹوں کی لوڈ شیدنگ سے عوام بلبلا اٹھے ہیںاورشدید گرمی میں نصیرآباد کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل نی ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دسیتابی سے درجنوں طلباء طالبات بیمار ہونے کے ساتھ ساتھ بہوش ہونے لگے ہیں شرقی ڈیرہ مراد جمالی سمیت علاقوں میں پینے کی پانی کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے پی ایچ ای کے ایکس ای این کو طلب کرکے برہمی کا اظہار کیا ہے اور چوبیس گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں کو پینے کا پانی فراہم کی ہدایت جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ نصیرآباد کے والدین نے محکمہ تعلیم کے صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ گرمی کے پیش نظر نصیرآباد سمیت دیگر گرم علاقوں میں جلد تعلیمی اداروں کی عام تعطیل کی جائے ۔