الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے بعد پولنگ سکیمز کا بھی ڈرافٹ تیار کرلیا

جمعرات 10 مئی 2018 21:46

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے بعد پولنگ سکیمز ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے بعد پولنگ سکیمز کا بھی ڈرافٹ تیار کرلیاہے ریٹرننگ افسران تعیناتی کے بعد ہر پولنگ سٹیشن کی عملی تصدیق کرینگے اور حتمی شکل دینگے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پولنگ سکیمز ، پولنگ سٹیشنز کے مطابق انتخابی فہرستیں ، الیکٹرول ایریاز اور الیکٹرول بلاکس مرتب کئے جائینگے تقریباً بارہ سو ووٹرز کے لئے ایک پولنگ سٹیشن ہو گا جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 85سے 90ہزارتک پولنگ اسٹیشن ہو سکتے ہیں پولنگ سٹیشنز کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کے لئے مکمل طور پر تیار ہو گا ۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسران کی فہرستیں موصول ہو چکی ہیںجبکہ اس ماہ کے دوسرے ہفتے میں باقاعدہ باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔ کہ الیکشن کمیشن انتخابی عملے کی تربیت کی پہلے تیاری شروع کر چکا انتخابی مواد کی ترسیل رواں ماہ کے آخر میں مکمل ہو جائیگی ۔