صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی مدت 17دن رہ گئی

جمعرات 10 مئی 2018 21:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی مدت 17دن رہ گئی ہیں اٹھائیس مئی کو خیبر پختونخو ا اسمبلی تحلیل کردی جائیگی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بحیثیت وزیر اعلیٰ مدت پوری کرنے والا دوسرا وزیر اعلیٰ بن جائیگا ۔

(جاری ہے)

اے این پی کے دور حکومت میں امیر حیدرخان ہوتی نے اسمبلی کی آئینی مدت ختم ہونے سے 9دن قبل جبکہ اکرم خان درانی نے ایک ماہ قبل وزیر اعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہو ئے تھے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک 31مئی 2013کو حلف اٹھایا تھا اور موجودہ صوبائی اسمبلی کی آئینی مدت اٹھائی مئی کو پوری ہو رہی ہے جس میں صرف 18دن باقی رہ گئے ہیں ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لئے ایڈوائز گورنر خیبر پختونخوا کو ممکنہ طور پر پچیس مئی کو بھیجوا دی جائیگی اور گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائیگی ۔