پشاور،ضلعی انتظامیہ کی کاروائی۔گرانفروشی اور تجاوزات۔ حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سے 15 افراد گرفتار

جمعرات 10 مئی 2018 21:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سے گرانفروشی اور تجاوزات قائم کر نے پر 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب عمر نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں دکانوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران سپر مارکیٹ اور افغان مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں میں مختلف دکانوں کو چیک کیا گیا۔ دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے ، کم وزن روٹی، اور گرانفروشی پر 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ان گرفتار افراد میں نانبائی، سبزی و پھل فروش، جنرل سٹور مالکان، دودھ فروش و دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :