کرک میں کینسر کے مریضوں کی وباء میں اضافہ ہو گیا ہے،مہر سلطان

کرک ایک دن میں ایک ارب کی رائلٹی حکومت کو گیس ، آئل اور معدنیات کی مد میں فراہم کر رہی ہے صوبے بھر میں خواتین تنظیم سازی کا مرحلہ پندرہ مئی تک مکمل کر لیا جائے گا آئندہ انتخابات میں خواتین بھر پور اقدامات کر رہی ہیں ،پی پی پی ر ہنماء

جمعرات مئی 21:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) کرک میں کینسر کے مریضوں کی وباء میں اضافہ ہو گیا ہے پانی میں یورنیم پایا گیا ہے کرک ایک دن میں ایک ارب روپے کی رائلٹی حکومت کو گیس ، آئل اور معدنیات کی مد میں فراہم کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبے بھر میں خواتین تنظیم سازی کا مرحلہ پندرہ مئی تک مکمل کر لیا جائے گا آئندہ انتخابات میں خواتین بھر پور اقدامات کر رہی ہیں ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطان نے صحافیوں کودیئے جانے والے ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے کہی انہوں نے کہاکہ کرک میں کینسر کے مریضوں کی وباء میں اضافہ کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیا جارہاہے پیپلز پارٹی کے خواتین ونگ کے صوبائی صدر نگہت اورکزئی ، جنرل سیکرٹری شازیہ طہماس کی کو ششوں کے باعث پیپلز پارٹی خواتین ونگ صوبے بھر میں اپنا کام تیزی سے کر رہی ہے جنوبی اضلاع میں تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ دیگر تمام اضلاع میں پندرہ مئی تک تنظیم سازی مکمل کر لی جائیگی آئندہ انتخابات میں خواتین اہم کردار ادا کریگی تنظیم سازی کے حوالے سے اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ان کے بھائی جہانزیب خٹک بھی آئندہ خٹک بھی بھر پور حصہ لینگے اگر مجھے پارٹی نے ٹکٹ دیا تو میں ان کی امیدوں پر پورا ترونگی پیپلز پارٹی خواتین ونگ صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کی کو ششوں کے باعث صوبے بھر اورقبائلی علاقہ جات میں اہم ترین کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو فعال کر رہی ہیں اور ہماری کو شش ہے کہ خواتین کے مسائل ا ن کی دہلیز پر حل کرے آئندہ انتخابات میں خواتین پولنگ ایجنٹ کی تقرری بھی کی جائیگی نگہت بی بی اور شازیہ طہما س کی کو ششوں کے باعث صوبے میں ٹیم ورک کی بنیاد پر آئندہ انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کرک امیر ترین ضلع ہونے کے باوجود پسماندہ ترین اور غریب ترین ضلع ہے آج بھی کرک میں بیماریوں کے باعث پست قد کے بچے پیدا ہو رہے ہیں