مئی مینا رپاکستان لاہور کے جلسہ عام کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،صابرحسین اعوان

پشاور سے سینکڑوں گاڑیوںکا قافلہ 13 مئی کو صبح دس بجے پشاور سے روانہ ہوگا ،امیرجماعت اسلامی ضلع پشاور

جمعرات 10 مئی 2018 21:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) امیرجماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبرقو می اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ13 مئی مینا رپاکستان لاہور کے جلسہ عام کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیںاور پشاور سے سینکڑوں گاڑیوںکا قافلہ 13 مئی کو صبح دس بجے پشاور سے روانہ ہوگا ۔زونل امراء اور این اے امراء اہداف کے مطابق ہزاروں افراد کو جلسہ عام میں شامل کریں گے ۔

وہ جلسہ عام میں شرکت کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلا س میں زونل امراء نے جلسہ عام کی تیاریوں کاجائزہ پیش کیا اور اس عزم کا اظہا رکیا کہ پشاور سے ہزاروں افراد پر مشتمل سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ جلسہ میں شرکت کرے گا۔ امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے بھر پور شرکت کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام پر عوام کاکھویا ہوااعتماددوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں آپس کے تمام اختلافات کوبھلاکر وسیع ترقومی مفاد میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ملک خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل 13 مئی کو مینار پاکستان پر ایک بڑے جلسہ عام میں موجودہ سرمایہ دارانہ ، جاگیردارانہ نظام اور منافقانہ سیاست کے خاتمے کے لیے متبادل نظام دے گی ۔

صابرحسین اعوان نے کہا کہ عوام کا رجحان ایم ایم اے کی طرف ہے۔قائد اعظم او ر علامہ اقبال کا کرپشن فری پاکستان بنائیں گے۔جس میں شائستگی ہو گی اور اسلامی ایجنڈا پر عمل ہوگا۔عوام کو بنیادی حقوق میسر ہوںگے۔ملک میں مزیدسیکولر ایجنڈا نہیں چلے گا۔انہوںنے ذمہ داران پر زوردیا کہ پشاور سے زیادہ سے زیادہ افراد کو مینار پاکستان جلسہ عام میں شریک کرانے کے لیے گھرگھر جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں ۔