فیصل آباد، باپ نے بد چلنی پر شادی شدہ بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

جمعرات 10 مئی 2018 22:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) غیرت کے نام پر باپ نے بد چلنی شادی شدہ بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی آن لائن کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 385گ ب کے رہائشی صغیراحمد ولد محمدیوسف کو اپنی بیٹی کے کردار پر شبہ تھا ، پولیس کے مطابق گزشتہ روز اس نے 18سالہ اربابر کنول کو موبائل فون پر ہونے والی گفتگو سن کر طیش میں آکر اسے گولیاں مار دیں ،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر اسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ، پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔