کوئٹہ،ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس 12مئی کو طلب

جمعرات مئی 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صدر مولانا عبدالحق ہاشمی نے باہمی مشاورت وتبادلہ خیال ،اتحادیکجہتی کیلئے صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس 12مئی بروز ہفتہ صبح گیارہ بجے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہائوس الگیلانی روڈ کوئٹہ طلب کیاہے اجلاس میں امن عامہ اور ملکی وعلاقائی صورتحال ،،رمضان المبارک میں عوام کی دینی رہنمائی اور ہم آہنگی واتحاد کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو مشاورت وفیصلے ہوں گے ۔