کوئٹہ، قاتلانہ حملے میں زخمی ممتاز قبائلی رہنما حاجی عبدالرف ترین کی عیادت کا سلسلہ جاری

جمعرات 10 مئی 2018 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) گلستان سیگی میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو نے والے ممتاز قبائلی رہنما حاجی عبدالرف ترین کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے مختلف قبائیلی سرداروں ، نوابوں اور معتبرین سمیت اراکین بلوچستان اسمبلی نے اسپتال کا دورہ کر کے حاجی عبدالرف ترین کی خیریت دریافت کی ۔ پشتونخوامیپ کے رہنما اور ایم پی اے سردارمصطفی خان ترین، ایم پی اے ڈاکٹرحامد خان اچکزئی ، اے این پی کے رہنما ایم پی اے زمرک خان اچکزئی، جے یو آئی کے رہنما سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا،سید فضل آغا،پیپپلز پارٹی کے صوبائی صدرمیر علی مددجتک،سردارعمر گورگیج،سردار اورنگ زیب رخشانی،بی این پی کے رہنما ملک عبدالولی کاکڑ، ملک عبدالمجید کاکڑ،کماندنٹ ایف سی تفتان رائفلزکرنل عمر ستار، قبائلی رہنماں، حاجی طور کاکا، سرادر موسی خان جوگیزئی، سردارر رضاخان ترین،حاجی لالا خان بادیزئی،سردار عبید ترین،میر دشتی خان جتک،حمیداللہ ، زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنما سید قہار آغا،ملک نعیم کاسی، علی کاکڑ ایڈوکیٹ سمیت ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انجمن تاجران ،ٹرانسپوررٹ تنظیموں ،وکلا تنظیموں کے وفود ، راجن پور، جیکب آباد ژوب ،لورالائی ،پشین ،مستونگ ، قلعہ عبداللہ ،چمن ،چاغی ، خضدار،ہرنائی ، دکی ، زیارت سے قبائیلی معبترین نے ڈاکٹر سلطان ترین اسپتال جاکر ممتاز قبائلی رہنما حاجی عبدلرف ترین جو سیگی گلستان میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے ان کی عیادت کی اور اپنے نیک تمناں کا اظہاراور ان کی جلد صحت یابی کی دعاکی ۔

حاجی عبدالرف ترین سمیت ترین قبائل کے معتبرین حاجی مومند خان ،حاجی حضرت علی ، حاجی جلال ترین ، ہاشم خان ترین ،عبدالباری خان اور عبدالواحد نے ان تمام حضرات اورمعتبرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اسپتال آکر یا فون پر حاجی عبدالرف ترین کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔