فیصل آباد، تھانہ سمن آباد کے علاقہ سے 5دن گزرنے کے بعد بھی اغواء ہونے والی دوشیزہ برآمد نہ ہو سکی

جمعرات 10 مئی 2018 22:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) تھانہ سمن آباد کے علاقہ سے 5دن گزرنے کے بعد بھی اغواء ہونے والی دوشیزہ برآمد نہ ہو سکی اغواء ہونے والی بچی کے ورثاء کا ضلع کونسل چوک میں احتجاج ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ سلطان چوک گلی نمبر2کی رہائشی فوزیہ پروین دختر شبیر احمد نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ انکی 13سالہ بچی ایمان فاطمہ کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا جسکے خلاف مقدمہ درج ہوئے کئی دن ہو چکے ہیں پولیس نے پانچ مئی کو مقدمہ 291/18تو درج کر لیا لیکن ابھی تک بچی کو برآمد نہ کر سکی جس پر پولیس نے بچی کی بازیابی کی یقین دہانی کروائی کہ جلد از جلد بچی کو بازیاب کروالیا جائے گا جس کے بعد مظاہرین منشتر ہ گئے ۔