فیصل آباد،سیشن کورٹ نے قتل کے دو مقدمات میں ملوث ملزم کو سزائے موت و تین لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم

جبکہ گواہ منحرف ہونے پر دو ملزمان بری ہوگئے

جمعرات مئی 22:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) سیشن کورٹ نے قتل کے دو مقدمات میں ملوث ایک ملزم کو سزائے موت و تین لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ گواہ منحرف ہونے پر دو ملزمان بری ہوگئے ‘آن لائن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل سپر ا کی عدالت میں تھانہ کھرڑیانوالہ کے 2011مقدمہ قتل میں ملوث ملزم شعیب الرحمن کوجرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور تین لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی کا حکم سنایا ملزم نے اپنے گھر میں منشیات کی برآمدگی پر شبہ میں اپنے بہنوئی راشد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد عبدالناصر کی عدالت میں مقدمہ نمبر 404/2009تھانہ غلام محمد آباد کے قتل کے جرم میں ملوث 49ج ب کا رہائشی ملزم اختر اور لاہور کے رہائشی محسن رضا کو گواہ منحرف ہونے پر بری کردیا یاد رہے کہ ملزمان اشتہاری ہوگئے تھے جنہوں نے ضمانتیں کروا رکھی تھیں ملزمان نے رقم کے لین دین کے جھگڑے پر وارث علی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔