شہباز شریف نے خلائی مخلوق کے متعلق اپنی پوزیشن واضح کرکے بڑے بھائی کی نفی کردی ہے،محمد اشرف بھٹی

جمعرات 10 مئی 2018 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے خلائی مخلوق کے متعلق اپنی پوزیشن واضح کرکے اپنے بڑے بھائی کی نفی کردی ہے ایک بھائی کچھ کہہ رہا ہے تو دوسرا بھائی کچھ کہہ رہا ہے دونوں کی پالیساں اور سیاست ایک دوسرے سے مختلف ہے ایسی صورت حال میں نواز شریف دوبارہ اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دے اور پہلے اپنی5برسوں کا قوم کو حساب دے اور اس کا خمیازہ بھگتنے کیلئے بھی تیار ہو جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے سے شریف فیملی اپنی سیاسی کالک صاف نہیں کر سکتی ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ان کی کرپشن کے ثبو ت خود بول رہے ہیں اور اب وزیر خزانہ کو بھی نیب نے طلب کر لیا ہے انہوں نے کسی محکمے کو نہیں بخشا ہے ہر محکمے میں ان کی کرپشن کے چرچے ہیں پوری کی پوری (ن) لیگ کرپشن سے بھری ہوئی ہے عوام کی حالت تو نہیں بدلی ہے لیکن ان کی اپنی حالت ضرور بہتر ہو گئی ہے۔