Live Updates

نواز شریف عدالت سے تصدیق شدہ جھوٹا، کرپٹ اور چور شخص ہے، غلام محی الدین دیوان

قوم ایسے آدمی پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں ،نواز شریف کی پریس کانفرس جھوٹ کا پلندہ تھی انہیں اپنے سامنے جیل نظر آرہی ہے اس لیے بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں : بیا ن

جمعرات 10 مئی 2018 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ نواز شریف عدالت سے تصدیق شدہ جھوٹا، کرپٹ اور چور شخص ہے قوم ایسے آدمی پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں ،نواز شریف کی پریس کانفرس جھوٹ کا پلندہ تھی انہیں اپنے سامنے جیل نظر آرہی ہے اس لیے بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں ۔

اپنے جاری کردہ بیا ن میں انہوں نے کہاکہ جیل نواز شریف کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے ،نواز شریف نے کرپشن میں آصف علی زرداری کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے ، ملک کے مفرور بچوں کے والد نواز شریف کسی منہ سے ملک کے آئین اور ووٹ کی عزت کی بات کررہیں ہیں، پورا کا پورا شریف خاندان چور ہے ، مودی کایار نواز شریف ملکی سلامتی کے لیے خطرہ چکاہے ،نااہل شریف کی جانب سے نیب اور دیگر اداروں کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ، پوری قوم اداروں کی پشت پر کھڑی ہے ، ملک اہم ترین موڑ پر کھڑا ہے ، چوروں کا احتساب ہورہاہے جس کی وجہ سے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں ، (ن) لیگی درباری جتنا مرضی شور کرلیں نواز شریف کو جیل جانے سے نہیں بچا سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی واپس ملک میں لائی جائے، جنرل جیلانی کی گود میں پلنے والے اور ضیاء الحق کے گملے میں پروان چڑھنے والے نواز شریف کو آج خلائی مخلوق نظر آرہی ہے ، قوم نواز شریف کے ڈکیٹٹر سے لیکر جموریت تک کے سفر سے باخوبی آگاہ ہے یہ جھوٹ بول کر باشعور عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے ، نواز شریف ، مریم نواز اور شہباز شریف جھوٹ بو لنے کا عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں ان کا نام کینز بک آف ریکارڈ میں درج ہو نا چاہیے۔انہوںنے مزیدکہاکہ پنجاب سمیت پورا ملک تحر یک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی انشاء اللہ 2018میں ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات