تربیلا غازی، تربیلا جھیل کے آبی ذخائر میں خطرناک حد تک کمی

جھیل میں پانی کی سطح میںبتدریج کمی کا سلسلہ جاری پانی کی سطح بدستور ڈیڈ لیول پر برقرار، پانی کی کمی سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں بھی کمی کا سامنا

جمعرات 10 مئی 2018 22:33

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) تربیلا جھیل کے آبی ذخائر میں خطرناک حد تک کمی، جھیل میں پانی کی سطح میںبتدریج کمی کا سلسلہ جاری پانی کی سطح بدستور ڈیڈ لیول پر برقرار، پانی کی کمی سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں بھی کمی کا سامنا، تربیلا بجلی گھر کے 6پیداواری یونٹ بند ہو گئے جبکہ8 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیںتربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار و صوبوں کو آپیاشی کے لئے پانی کی فراہمی میں کمی کا سامنا تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تربیلا جھیل میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے ڈیم میں پانی کی سطح بدستور ڈیڈلیول 1386فٹ پر برقرار ہے تر بیلا جھیل میں پانی کی آمد35900 کیوسک ہے جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج آمد کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی کی کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 6پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں 8 یونٹ بجلی پید ا کر رہے ہیں جن سے 396میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :