Live Updates

تربیلا غازی، پی ٹی آئی ایک فعال اور منظم جماعت بن چکی ہے،ملک طاہر اقبال

آمدہ الیکشن میں ضلع ہری پور میں مضبو ط قوت بن کر اٴْبھرے گی عمران خان کے مشن کے مطابق حلقہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقعوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں،سینئر نائب صدر تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن

جمعرات 10 مئی 2018 22:15

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدرہزارہ ڈویژن واٴْمیدوار پی کے 42 ملک طاہر اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک فعال اور منظم جماعت بن چکی ہے آمدہ الیکشن میں ضلع ہری پور میں مضبو ط قوت بن کر اٴْبھرے گی عمران خان کے مشن کے مطابق حلقہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقعوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیںواپڈا انتظامیہ اور کمیٹی نے فٹ بال چمپین کا انعقاد کر کے نوجوان کھلاڑیوں میں نئی روح پھونک دی ہے میں اٴْمید کر تا ہو ں کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف و اٴْمیدوار حلقہ پی کے 42ملک طاہر اقبال جو چند روز قبل لاہور جلسہ میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے حادثہ میں زخمی ہو گئے تھے زخمی ہونے کے باعث چند دن بستر علالت پر رہے صحت یابی کے بعد گذشتہ روز اپنے حلقہ پی کے 42 میں اپنی الیکشن مہم کا آغاز دوبارہ شروع کر دیا ہے اٴْمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 42 ملک طاہر اقبال نے گذشتہ روز تحصیل بارایسوسی ایشن غازی کا دورہ کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ اور عمرہ کی سعادت حاصل کر نے والوں کومبارک باد پیش کی ہے بعد ازاں اُنہوں نے تربیلا صوبڑہ سٹی فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری واپڈا تربیلا فٹ بال چمپن شپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں بوم بوم فٹ بال کلب صوابی نے دو کے مقابلے تین گول سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے مہمان خصوصی اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک طاہر اقبال نے اپنی جانب سے ٹورنامنٹ کمیٹی کو 30ہزار روپے نقد دئیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات