سوات، مدرسے میں پرسرار طورپر بچہ جاں بحق

بچے کے خون کے نمونے پوسٹ مارٹم کے ارسال ،پولیس نے انکوائری شروع کردی

جمعرات 10 مئی 2018 22:15

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) بریکوٹ میں مدرسے کے اندرسے پر راسرار طورپر بچہ جاں بحق ،بچے کے خون کے نمونے پوسٹ مارٹم کے ارسال ،پولیس نے انکوائری شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق بریکوٹ میں دس سال بچہ مدرسے کے اندر پراسرار طورپر جاںبحق ہوگیا پولیس اورمدرسے کے منتظمین کے مطابق ابتدائی طورپر یہ معلوم ہوسکا ہے کہ بچہ ذاہد حسین ولد محمود نثار نماز فجر کے بعدہ دوبارہ مدرسے کے اندرنیند غالب آنے پر اُس جگہ سوگیا جہاں طالب علم اپنے بستر وغیرہ رکھتے ہیں طالب العلموں کو چونکہ معلوم نہیں تھا کہ ذاہد حسین اس جگہ پر چادر اُڑھ کر سویا ہے اور اُنہوںنے ساٹھ سے زائد بستریں اُس پر ڈال دیئے جس کے باعث طالب العلم ذاہد حسین دم گھٹنے سے فو ت ہوگیا تاہم پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے اور اُنہوں نے بچے کے پوسٹ کے لئے خون کے نمونے لیبارٹری ارسال کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :