کراچی،پاکستان پیپلز پارٹی کے 12مئی کے جلسہ کیلئے سرگرمیاں عروج پر ،مختلف تقریبات کا انعقاد

جمعرات مئی 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا 12مئی جلسہ کے حوالے سے کراچی کے چھ اضلاع ڈسٹرکٹ سائوتھ، ڈسٹرکٹ کورنگی، ڈسٹرکٹ ملیر، ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پارٹی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی۔ اس سلسلے میں مختلف اضلاع میں جنرل ورکراجلاس منعقد کئے جارہے ہیں اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

12مئی کے جلسہ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایسٹ سمیت پورے کراچی کو پارٹی پرچموں ، پینافلیکس، بینرز، اسٹیکرزاورشاہراہوں ،چورنگیوں، گلی محلوں اور کیمپوں کو سجا نا شروع کر دیا گیا ہے پورا کراچی بشمول ضلع شرقی میں جشن کا سماع ہے اورپیپلز پارٹی ضلع شرقی سمیت پورا کراچی بہت پر جوش ہیں اور اپنے نڈر نوجوان چیئر مین جناب بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کرنے کے لئے بیتاب ہیں۔