چنیوٹ ،پنجاب اسمبلی کی طرف سے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازم قرار دینے سے متعلق بل کی منظوری انتہائی خوش آئند ہے، حاجی محمد اسلم

جمعرات 10 مئی 2018 22:17

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی کی طرف سے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازم قرار دینے سے متعلق بل کی منظوری انتہائی خوش آئند ہے۔ حکومت اب اس پر فوری عملدرآمد کیلئے نہ صرف سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بھرتیاں کرے بلکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارو ں کو بھی اس بل پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رحمانی ویلفیئر سوسائٹی (ر) چنیوٹ کے چیئرمین حاجی محمد اسلم نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم سے والدین کو بہت ریلیف ملے گا اور انہیں اپنے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دینے اور اسے سمجھنے کیلئے پریشانی نہیں اٹھانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ چھٹی جماعت سے بارھویں جماعت کے طلبہ کو قرآن پاک با ترجمہ پڑھانے سے طلبہ کو نہ صرف اللہ کے احکامات اور دین سے متعلق آگاہی ہو گی بلکہ وہ اس کی روشنی میں اپنے مستقبل کا بہترفیصلہ کر سکیں گے اور بہت سی برائیوں سے بھی اجتناب ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے بل پاس ہونے پر بل کے محرک ڈاکٹرسید وسیم اختر کو مبارکباد پیش کی