فیصل آباد، مختلف حادثات میں تین افراد جاں جبکہ کھانا بناتی ہوئی نو عمر لڑکی جھلس کر ہسپتال پہنچ گئی

جمعرات 10 مئی 2018 22:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) مختلف حادثات میں تین افراد جاں جبکہ کھانا بناتی ہوئی نو عمر لڑکی جھلس کر ہسپتال پہنچ گئی آن لائن کے مطابق ستیانہ روڈ کا رہائشی اپنے گھر میں تعمیر کا کام کروارہا تھا کہ اچانک چھت گرنے سے شدید زخمی ہو گیاجسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا ۔

جبکہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ مدن پورہ کا رہائش 30سالہ شادی شد ہ چاند ولد محمد اسلم ملک اپنا گھر تعمیر کرارہا تھا کہ پانی کیلئے پمپ چالنے لگا تو اس میں کرنٹ آگیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ،چاند ایک بیٹا ایک ماہ اوردوسرا بیٹادوسال ہے موت پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔

(جاری ہے)

78گ ب کا رہائشی حسنین طارق ولد محمد طارق اڈا ستیانہ سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہا تھا کہ اڈا خانوآنہ میں تیز رفتار ڈالہ نمبری آر آئی ٹی 2190کی ٹکر سے نو جوان شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گیاغلام محمد آباد کے علاقہ نو شاہی پارک کی رہائشی تیرہ سالہ رمشاء گھر کے باورچی خانہ میں کھانا بنارہی تھی کہ اچانک کپڑوں کو آگ لگنے سے جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹر ز اسکی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔