گگو منڈی،شہری کی شکائت پر ایکسین پبلک ہیلتھ وہاڑی کا فوری نوٹس

غیر معیاری تعمیر پر تعمیراتی کام دوبارہ کرنے کا حکم ،سائیڈوں پر مٹی بھی لگائی جائے

جمعرات مئی 22:17

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) شہری کی شکائت پر ایکسین پبلک ہیلتھ وہاڑی کا فوری نوٹس ۔غیر معیاری تعمیر پر تعمیراتی کام دوبارہ کرنے کا حکم ۔سائیڈوں پر مٹی بھی لگائی جائے ۔تفصلات کے مطابق بستی محمد پورہ ریلوعے اسٹیشن کے سامنے چند روز قبل ٹف ٹائل لگائی گئی تھی لیکن ٹھیکیدار کی لیبر نے ٹف ٹائل لگانے کے بعد سائیڈوں پر اینٹوں کا بند نہ لگا جس کی وجہ سے ٹف ٹائل کی آ خری لائن کھل گئی مگر ٹھیکیدار کے ادمیوں نے ٹف ٹائل ٹھیک کرنے کی بجائے ویسے ہی سائیڈ پر اینٹوں کا بند لگا دیا جو چند روز بعد ہی اکھڑنا شروع ہو گیا ۔

مقامی شہری شفیق احمد انصاری نے اس صورت حال سے ایکسین پبلک ہیلتھ وہاڑی چوہدری غلام نبی کو اگاہ کیا تو انہوں نے ایس ۔ڈی۔ او چوہدری عبدالغفار کو موقع پر جا کر ٹف ٹائل کی تنصیب کے معیار کو چیک کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

ایس ،۔ڈی ۔او چوہدری عبدالغفار اور رکن صوبائی اسمبلی کے سیکر ٹری چوہدری غلام رسول نے موقع پر پہنچ کو نا ہموار لگائی جانے والی ٹف ٹائل اور سائیڈوں پر لگانے جانے والے بند کو دو بارہ لگانے کو حکم دیا اور اپنی موجودگی میں ٹائیلوں اور اینٹوں کو اکھیڑنا شروع کروا دیا ۔

ایس ۔ڈی۔ او پبلک ہیلتھ چوہدری عبدالغفار نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کسی صورت بھی عوامی ترقیاتی منصوبوں میں غیر معیاری کام نہیں ہونے دیں گے اگر غیر معیاری کام کو بار باربھی تبدیل کرنا پڑا تو کریں گے انہوں نے کہا کہ قومی وسائل ہمارے پاس عوام کی امانت ہیں جس میں کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :