چوہدری نثار کو ٹکٹ دیا جائے گا یا نہیں، ن لیگ کی قیادت نے حتمی اعلان کردیا

بطور صدر ن لیگ چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دوں گا: شہباز شریف، نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ختم کروانے کیلئے سینر پارٹی رہنما سر توڑ کوششیں کررہے ہیں ،ْ گفتگو نا کوئی خلائی مخلوق ہے اور نا ہی کوئی خوفزدہ ہے، سب کو آئین اور قانون کا احترام کرنا چاہیے ،ْوزیر اعلیٰ پنجاب

جمعرات 10 مئی 2018 22:17

چوہدری نثار کو ٹکٹ دیا جائے گا یا نہیں، ن لیگ کی قیادت نے حتمی اعلان ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ختم کروانے کیلئے سینر پارٹی رہنما سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اب بھی میرے دوست ہیں اور بطور صدر ن لیگ انہیں پارٹی ٹکٹ دوں گا۔نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ میں ابھی نہیں بتا سکتا لیکن دونوں کے درمیان صلح ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے سینئر پارٹی رہنما سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔خلائی مخلوق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نا کوئی خلائی مخلوق ہے اور نا ہی کوئی خوفزدہ ہے، سب کو آئین اور قانون کا احترام کرنا چاہیے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرناچاہیے، قوم کا وقت ضائع نہ کریں اور جھوٹے الزامات نہ لگائیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کا ایک ایک لمحہ اور ایک ایک روپیہ قیمتی ہے، ہڑتالیں نہ کریں، لاک ڈاؤن نہ کریں اور دھرنے نہ دیں۔