پی آئی اے نے طیاروں کے نئے لوگو اور رنگ پر کام شروع کردیا

آئندہ دو سے تین روز میں ایک طیارہ نئے لوگو کے ساتھ تیار ہوجائے گا ،ْ ذرائع

جمعرات 10 مئی 2018 22:21

پی آئی اے نے طیاروں کے نئے لوگو اور رنگ پر کام شروع کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان ایئرلائن (پی آئی ای) نے طیاروں کا رنگ اور لوگو تبدیل کرنے پر کام شروع کردیا۔قومی فضائی ایئرلائن ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا پہلا طیارہ ایئربس 320 نئے لوگو کے ساتھ آئندہ 2 سے 3 روز میں تیار ہوجائے گا جس کی دم پر مارخور اور اگلے حصے پر قومی پرچم نمایاں ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ نئے ڈیزائن اور لوگو والا پی آئی اے کا طیارہ رواں ہفتے پروازیں شروع کردے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کے طیاروں کا رنگ اور لوگو تبدیل کرنے کا منصوبہ زیر غور تھا جس کے حوالے سے بتایا جارہا تھا کہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے طیاروں کے ڈیزائن میں تبدیلی کی منظوری نہیں لی گئی ،ْ خود پی آئی اے میں بھی بعض افسران طیاروں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویر لگانے کو مناسب خیال نہیں کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پی آئی نے مختلف ادوار میں اپنے جہازوں پر مختلف رنگ و نگار استعمال کیے جو کافی مقبول ہوئے۔

1960 کی دہائی میں جہاز کی دم پر اوپر نیچے ستاروں کی لائن اور درمیان میں انگریزی الفاظ PIA اور مرکزی حصے پر پاکستان انٹرنیشنل لکھا گیا تھا۔ 2010 میں پی آئی اے نے اپنے جہازوں پر بڑے سائز میں قومی پرچم متعارف کرایا، اس کے ساتھ ساتھ جہاز پر بڑے بڑے سبز الفاظ میں PIA لکھا ۔

متعلقہ عنوان :