کانز میں پاکستان کی نمائندگی، فرانسیسی سفارتخانے کا ماہرہ کیلئے خصوصی پیغام بھیج دیا

میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میں بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی ،ْماہرہ خان

جمعرات 10 مئی 2018 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) فرانسیسی سفارتخانے نے خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان بھارت سمیت کئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں اور اب وہ فرانس کے شہر کانز کے 71 ویں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

پاکستان میں واقع فرانسیسی سفارتخانے نے بذریعہ ٹوئیٹ ماہرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ماہرہ ہمیں یقین ہے کہ آپ ریڈکارپٹ پر نہیں لڑکھڑائیں گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میں بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی۔انہوںنے کہاکہ ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ آپ اس فیسٹیول میں شرکت کیلئے پرجوش ہوں گی ،ْ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں پاکستان ٹیم کی کھلاڑی ہوں جو اکیلی ہوں۔

انہوںنے کہاکہ میں کانز فلم فیسٹیول کے لیے جہاں پرجوش ہوں وہیں بہت زیادہ گھبرائی ہوئی بھی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ اگر میں اس کیلئے تیاری کرچکی ہوتی تو اتنی پریشان نہیں ہوتی لیکن اب تک کچھ نہیں پتہ کہ کیا پہنوں گی، سب کچھ کیسے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :