پیپلز پارٹی آج بھی ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ویژن اور اصولوں پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ، صوبائی وزیر سعید غنی

جمعرات 10 مئی 2018 22:22

پیپلز پارٹی آج بھی ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر وصوبائی وزیر سعید غنی، جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اور قائم مقام جنرل سیکریٹری عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ویژن اور اصولوں پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے مخالفین کو صبر وبرداشت سے سیاسی انداز میں جواب دیتی آئی ہے اور ہم بقول ذوالفقار علی بھٹو شہید کہ’’ دشمن جب تک زندہ ہو اس وقت سیاست کا مزہ آتا ہے ‘‘ انہوں نے اس بات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ورکروں اور مختلف اضلاع میں منعقدہ جنرل ورکراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا 12مئی کو ظالموں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور جمہوریت پسند لوگوں پر دہشت گردی کر کے اپنے طور پر فاتح بنے، انہوں نے کہا کہ 12مئی کو دوبارہ وہی جوش اور ولولہ دیکھ کرجمہوریت پسند مخالفین اپنی موت آپ مر جائینگے ۔