ماضی کے تما م سیا سی پارٹیو ں نے عوام کو چھوٹے نعر وں کے سواکچھ نہیں دیا،میر عبدالقدوس بزنجو

جمعرات 10 مئی 2018 22:23

ماضی کے تما م سیا سی پارٹیو ں نے عوام کو چھوٹے نعر وں کے سواکچھ نہیں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ ماضی کے تما م سیا سی پارٹیو ں نے عوام کو چھوٹے نعر وں کے سواہ کچھ نہیں دیا، ذا تی سیا ست کے نام پر بھائی کو بھا ئی سے الگ کر دیا، صو بے کے عوام کو بلو چستان عوامی پارٹی کی پلیٹ فارم سے متحد کر کے صو بے اور عوام کی حقوق کے لیے جد دجہد کرینگے،انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ر کیپٹن (ر) عبدالخا لق پا رٹی سے مستعفی ہو کر با قا عد ہ بلو چستا ن عوامی پارٹی میں شمولیت ہونے کے شمو لیتی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی، وزیر اعلیٰ بلو چستا ن میر عبدالقدوس بز نجو نے کہا کہ ماضی میں تمام سیا سی پارٹیو ں نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے اور اپنی ذاتی مفاد اور سیاست کی خا طر صو بے میں بر ادر اقوام بلو چ پشتون کو آپس میں لڑا یا مگر اپ عوام با شعور ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

بلو چستا ن عوامی پارٹی کی پلیٹ فارم سے روایتی سیا ست سے بلا تر ہو کر صو بے اور عوام کی حقوق کے لیے جد وجہد کر ینگے۔وزیر اعلیٰ بلو چستا ن نے کہا کہ عوام تمام سیا سی جما عتو ں کے کردار سے واقف ہو چکے ہیں آنے والے الیکشن میں صوبے کے عوام بلوچستان عوامی پار ٹی کے نمائندوں کو کامیا ب کریں گے ،اس موقع پر بی اے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملکی سیاست کرنے کے بجائے صرف لاہور تک محدود ہوچکی ہے ،بی اے پی کے رہنماؤں کانے کہا کہ جلد پارٹی کا اجلاس بلاکر پارٹی کے منشور کا اعلان کریں گے اور آنے والے الیکشن سے بی اے پی کے پلیٹ فرام سے بڑھ چڑ کر حصہ لیں گے۔