ْبالاگڑھی میں محکمہ ایریگیشن اور دیگر سرکاری زمین پر ناجائز تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن

جمعرات مئی 22:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو مردان فواد خٹک کی زیر نگرانی بالاگڑھی میں محکمہ ایریگیشن اور دیگر سرکاری زمین پر ناجائز تجاوزات کے خلاف میگا اپریشن میں 50 کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگذار کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے اے سی تھری ریونیو فواد خٹک نے ایریگیشن حکام اور بھاری پولیس نفری کے ہمراہ بالاگڑھی اور شہباز گڑھی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم چلائی جس کے دوران مختلف بازاروں خاص طور پر کنال روڈز پر عارضی اور مستقل ناجائز تجاوزات ہٹائی گئی اور اس دوران مجموعی طور پر 50 کنال سرکاری اراضی قابضین سے وزگذار کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :