اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

جمعرات مئی 22:23

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں کمی ہوئی جب کہ انٹر بینک میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔ فار یکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمستحکم اور قیمت فروخت میںایک پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.60روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت115.66روپے سے گھٹ کر115.65روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.70روپے سے گھٹ کر117.50روپے اور قیمت فروخت118.20روپے سے گھٹ کر118روپے ہوگئی اسی طرح یوروکی قیمت خرید میں55پیسے جبکہ فروخت میں80 پیسے کی کمی ہوئی اور برطانوی پائونڈکی قیمت میںایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید139.40روپے سے گھٹ کر138.85روپے اور قیمت فروخت141.00روپے سے گھٹ کر140.20روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید159.50روپے سے گھٹ کر158.50روپے اور قیمت فروخت161.00روپے سے گھٹ کر160.10روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

سعودی ریال کی قیمت میں20پیسے اور یواے ای درہم کی قدرمیں10پیسی کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.45روپے سے گھٹ کر31.25روپے اور قیمت فروخت31.75روپے سے گھٹ کر31.55روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.00روپے سے گھٹ کر31.90روپے اور قیمت فروخت32.30روپے سے گھٹ کر32.20روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید 19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پر مستحکم رہی۔