مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا سستا جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

جمعرات مئی 22:23

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا سستا جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیا گیا لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا100روپے سستا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالر بڑھ گیا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1309ڈالر سے بڑھ کر1317ڈالرہوگئی لیکن اس کے برعکس روپے کی قدر میں بہتری آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت57900روپے سے گھٹ کر57800روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت49628 روپے سے گھٹ کر49542 روپے ہو گئی البتہ فی تولہ چاندی کی قیمت660روپے سے بڑھ کر770روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :