او پی سی اور ایل ڈی اے اوور سیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل ہیں، افضال بھٹی

جمعرات 10 مئی 2018 22:27

لاہور۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی طرف سے ایل ڈی اے کو ریفر کی جانے والی سمندر پارمقیم پاکستانیوںکی شکایات کے حل کے حوالے سے کمشنر اوپی سی افضال بھٹی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹرجنرل اوپی سی عثمان انور، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے رانا ذیشان، ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ اکبر نکئی، ڈپٹی ڈائریکٹرز او پی سی رضوان نذیر ، واحد ارجمند اور دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایل ڈی اے کو ریفر کی جانے والی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر تفصیلی غور کیا گیا اور کمشنر او پی سی افضال بھٹی نے ان کے حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ افضال بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ اوپی سی اور ایل ڈی اے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے جلدازجلد حل کیلئے مصروف عمل ہیں اور اس ضمن میں دونوں اداروں کے حکام ہر ماہ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ڈی جی او پی سی عثمان انور نے اجلاس کے شرکاء کو ایل ڈی اے میں زیر التواء اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :