قصور،راہزنی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو13لاکھ روپے نقدی موبائل فون لوٹ کر لے گئے

جمعرات 10 مئی 2018 22:27

قصور۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) قصور اورنواح میں راہزنی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو13لاکھ روپے مالیت کی مقدی ودیگر سامان لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق محمد نعمان کھڈیاں خاص سے قصور کار پر آ رہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسے روکا اور کار میں بیٹھ کر اسے بھیلہ روشن لے گئے اور وہاں اس سے دس لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر لے گئے اورکیلوں سے شیخ عماد ٹیو ب ویل ڈوگراںکے قریب نامعلوم ڈاکو ئوں نے منیراحمد،محمدعاشق،شبیرحسین،ایم اکرم اوردیگرمہمانوںکوروک کرموٹرسائیکل نمبری 5472-LED ،نقدی اور موبائل لوٹ کرلے گے اور دریں اثنا ڈاکو شیخ عماد سکول کے چوکیدارفرمائش مسیح سے 22سو روپے اور موبائل چھین کر لے گے‘ پولیس تھانہ صدر مصروف کاروائی ہے جبکہ خرم ہٹھاڑ میں نا معلوم چور امانت علی کے گھر آئے اور گھر سے 70ہزار کی رقم ،ڈیڑھ تولہ طلائی زیور اور سات تولے چاندی لے گئے ۔

پولیس تھانہ کھڈیاں خاص مصروف کارروائی ہے ۔