کالم لکھواو اور نیب کا کیس بناو،مریم نواز

مریم نواز نے ایک کالم کی بنیاد پر نواز شریف کے خلاف قدم اٹھانے پر نیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات مئی 19:53

کالم لکھواو اور نیب کا کیس بناو،مریم نواز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 10 مئی 2018ء ) : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ایک کالم کی بنیاد پر نواز شریف کے خلاف قدم اٹھانے پر نیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔مریم نواز نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ می کہا کالم لکھواو اور نیب کا کیس بنواو۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نیب نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف میاں محمد نواز شریف پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کرتے ہوئے 4.9 بلین ڈالر بھارت بھجوائے ہیں ۔

نیب نے اس الزام پر تحقیقات شروع کی ہی تھیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ورلڈ بینک نے ایسی کسی بھی ٹرانزیکشن کی تردید کر دی۔جس کے بعد مسلم لیگ ن نے واویلا شروع کرتے ہوئے نیب سے جواب مانگا تو اس معاملے پر نیب کا موقف تھا کہ انہوں نے میڈیا رپورٹ پر یہ قدم اٹھایا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد یہ معاملہ قومی اسمبلی میں بھی پورے زور و شور سے اجاگر کیا گیا جس پر وزیر اعظم نے چئیرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کرکے ان سے جواب طلبی کا نکتہ بھی اٹھایا۔

نیب نے اس حوالے سے اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے 9 مئی پریس ریلیز جاری کی گئی کہ انکی جانب سے نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کرتے ہوئے 4.9 بلین ڈالر بھارت بھجوانے پر جس تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا اسکی وجہ یا اسکی بنیاد ایک کالم تھا جو ایک معروف صحافی محمد توصیف الحق صدیقی نے روزنامہ اوصاف میں لکھا تھا جس میں منی لانڈرنگ کی رقم کب واپس لائی جائے گی کے موضوع کے تحت یہ انکشافات کئیے گئے تھے کہ سابق وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ کرتے ہوئے 4.9 بلین ڈالر بھارت بھجوائے ہیں اور اس تحریر میں اسٹیٹ بینک اور ورلڈ بینک کے کچھ دستاویزات کا حوالہ بھی دیا گیا جس کے بعد نیب نے اس معاملے پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔

جس کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے نیب کو محض ایک کالم کی بیناد پر اتنا بڑا قدم اٹھانے پر لعن طعن کا نشانہ بنیا جارہا ہے۔بالخصوص اپنے مخالفین کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لینے والی مریم نواز نے بھی اس پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ می کہا کالم لکھواو اور نیب کا کیس بنواو